برسات کا موسم
برسات کا موسم
گرمی سے سب کا برا حال تھا- انسان، جانور اور پرندے سب پریشان تھے- آخر الله کی رحمت جوش میں آیئ- آسمان پر کالے کالے بادل چھا گئے- ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا ئیں چلنے لگیں- اور بوندا باندی شروع ہوگئی- ہم بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا- اور دیکھتے ہی دیکھتے موسلادھار بارش شروع ہوگئی-
ہم بچے بارش میں نہا رہے تھے- خوشی سے اچھل کود رہے تھے- شور مچا رہے تھے- جھیلوں کے پنڈال بھر کر بہنے لگے- نالیاں اور گڑیں بھرکر بہنے لگیں- سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا لوگ پھسل پھسل کر گر رہے تھے- میدان میں کیچڑ ہو گیا- لوگوں کے پیر دھنسنے لگے- سائیکل کیچڑ سے بھر گئی- لوگ اپنی سائیکل ہاتھوں پر اٹھا کر میدان پار کر رہے تھے- کیچڑ سے لوگوں کے کپڑے خراب ہو گئے-
ہم بچے اپنی مستی میں جھوم رہے تھے- اچانک ہوا طوفانی ہوگئ- بجلی زور سے کڑکنے لگی- بچےڈر گئے- طوفانی ہوا میں جھونپڑے کی چھت اڑ گئی- سارا پانی گھر میں آنے لگا- ماں جلدی جلدی سامان کو محفوظ کرنے کی کوشش کرنے لگیں- میں ان کا ہاتھ بٹانے لگا- میں شور شرارت اور مستی بھول گیا اور سوچنے لگا- برسٹ کا یہ موسم کیسا گزرے گا؟
اگ
جواب دیںحذف کریں