میری پسندیدہ شخصیت (شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ)
میری پسندیدہ شخصیت (شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ)
وہ کون سا مسلمان طالب علم ہے کہ جس نے '' گلستاں"، "بوستاں"، اور ان کے مصنف شیخ حضرت سعدی رحمتہ اللہ علیہ کا نام نہ سنا ہو- ایک وقت تھا کہ یہ کتابیں اسلامی تعلیم کا ایک لازمی حصّہ سمجھی جاتی تھیں-
شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ کا اصل نام شرف الدین اور لقب مصلح الدین تھا- اپنے محسن سعد زنگی والی مارس کی نسبت سے اپنا لقب سعدی اختیار کیا اور آج علمی و ادبی دنیا میں اسی نام سے جانے جاتے ہیں-
آپ تقریباً 1184 میں ایران کے مشہور شہر شیراز میں پیدا ہوئے- سعدی نے اپنی ابتدائی تعلیم بغداد کے مدرسہ "نظامیہ" میں حاصل کی 1226 میں تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے 30 سال اسلامی مملکت کی سیرو سیاحت اور اہل علم حضرات سے ملاقاتوں میں بسر کیے- آخر تھک ہار کر 1251 میں اپنے وطن شیراز پہنچ گئے- اور زندگی کا باقی حصّہ وہیں تالیف میں گزاردیا-
آپ سو سال سے بھی طویل عمر پاکر 1291 میں وفات پا گئے- آپ کا مزار شیراز میں آج بھی موجود ہے-
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں